حیدرآباد میں پولیس اور رینجرز کا کومبنگ آپریشن ،ناکہ بندی

210

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد میں پولیس کا رینجرز کے ساتھ مشترکہ کومبنگ آپریشن ۔ ڈی ایس پی حسین آباد پٹھان خان کاکا کی ایس ایچ او حسین آباد آغا اسد پٹھان اور رینجرز اہلکاروں کے ساتھ حسین آباد بچا¶ بند، آٹو بھان روڈ، وسرام محلہ، حبیب شاہ محلہ، اوڈھ پاڑہ اور ریلوے لائن سے متصل کچی آبادی میں کومبنگ آپریشن کیا گیا۔ پولیس رینجرز کے مشترکہ کومبنگ آپریشن کے دوران درجنوںمشتبہ افراد کو زیر حراست، مشکوک گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔ ایس ایچ او فورٹ انسپکٹر شکیل احمد سولنگی کا تھانہ فورٹ کی حدود میں ریلوے اسٹیشن، مسافر خانوں، ہوٹلوں پر سرچ آپریشن کیا ۔محرم الحرام سے قبل امن و امان کو برقرار رکھنے کےلیے ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے تمام تھانہ جات کی حدود میں کومبنگ و سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہا۔ اس ضمن میں ہوٹلز، گیسٹ ہا¶سز، مسافر خانوں، بس اڈوں پر سرچ آپریشن کیاجارہاہے ۔ضلع کے داخلی و خارجی
راستوں پر ناکہ بندی کرکے تمام چھوٹی بڑی گاڑیوں کی تلاشی لی گئی۔ حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کےلیے پولیس نے مختلف علاقوں میں گشت بھی کیا۔پولیس حکام کے مطابق کومبنگ آپریشن کا مقصد عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانا ہے اور محرم الحرام میں امن و امان کو برقرار رکھنا ہے۔