کورنگی لانڈھی کے رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائی جائے،محمد شفیق

121

کراچی (پ ر) پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر محمد شفیق نے کہا ہے کہ کورنگی لانڈھی کے رہائشی علاقوں میں پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنگر چورنگی کے قریب واٹر بورڈ کی 33انچ کی لائن کی صفائی کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نائب ناظم علاقہ محمد اقبال صدیقی ودیگر ذمے داران کے ساتھ تھے۔اس موقع پر پبلک ایڈ کمیٹی کے صدر محمد شفیق کا کہنا تھا کہ 33انچ کی لائن کی صفائی کے بعد زمان ٹاؤن،جے ایریا،کھڈی اسٹاپ،چائنا کٹنگ ابوزر بیکری،کورنگی نمبر 4،آئی ایریا،کے ایریا،ایل ایریا کے علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی ہونی چاہیے بصورت دیگر جماعت اسلامی سخت احتجاج کرے گی۔