چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے، وزیر داخلہ

298
سیاسی دنگل میں اپوزیشن کو شکست ہوگی، شیخ رشید

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں اور کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے۔

پاکستان میں تعینات چینی سفیر نونگ رونگ نے وزیر داخلہ شیخ رشید سے سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثہ سے متعلق جاری تحقیقات اور پاک چین دو طرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چینی سفیر نونگ رونگ نے کہا کہ چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں، پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں۔

وزیر داخلہ شیخ رشید نے یقین دہائی کرائی کہ پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دے گا، چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے۔