مظفر گڑہ میں فائرنگ سے جمشید دستی کے بھائی جاں بحق

309

مظفر گڑھ: پیرجہانیاں کے علاقے میں فائرنگ سے عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مظفرگڑھ کے علاقے پیر جہانیاں میں دوگروپوں میں اراضی کے تنازع پر ہوئی، جس کے نتیجے میں سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ جمشید دستی کے بھائی ایک پنچایت کے سلسلے میں بلوچ ہوٹل پرموجود تھے کہ اسی دوران ایک فریق نے اشتعال میں آکر فائرنگ کردی جس کے باعث مشتاق دستی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

واقعہ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور جمشید دستی کے بھائی مشتاق دستی کی لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔