کراچی‘ 106سالہ خاتون نے کوروناڈیلٹا کو شکست دے دی

83

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کی رہائشی 106 سالہ خاتون نے کورونا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا کو شکست دے دی۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی رہائشی 106 سالہ خاتون حسین بی بی کورونا کے بھارتی ویرینٹ ڈیلٹا سے صحت یاب ہوگئیں۔ معمر خاتون شہید بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری کے کوویڈ سینٹر میں زیر علاج تھیں، خاتون کو صحت یاب ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔ خاتون کی صحت یابی پر اسپتال میں ان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس ستمبر میں کورونا کا ڈیلٹا ویرینٹ سب سے پہلے بھارت میں سامنے آیا تھا جس کے بعد بھارتی وزارت صحت نے اسے ڈبل میوٹنٹ کا نام دیا تھا۔ چینی ماہرین کے مطابق اگر کوئی شخص ڈیلٹا ویرینٹ سے متاثر ہوتا ہے تو اس میں انفیکشن سے پہلے بخار اور کھانسی جیسی علامات ظاہر ہونے میں صرف4 دن لگتے ہیں، ڈیلٹا ویرینٹ کورونا وائرس کی پہلی قسم کے مقابلے میں2 سے 3 گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے۔