انڈیکس 47700 سے گھٹ کر 47600 پوائنٹس پر آگیا

148

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعرات کو مندی کا رجحان رہا ،کے ایس ای 100انڈیکس 47700پوائنٹس سے گھٹ کر 47600پوائنٹس کی سطح پر آگیا جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ،کاروباری مندی کے سبب 53.45فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا جس کی وجہ سے انڈیکس47897پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تاہم سرمائے کے انخلاء اور پرفٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کے دبائو کے سبب انڈیکس کی الٹی گنتی شروع ہو گئی اور کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں 149.00پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 47789.88 پوائنٹس سے کم ہو کر 47640.88 پوائنٹس ہو گیا ،اسی طرح 52.95پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30انڈیکس 19095.89پوائنٹس سے گھٹ کر 19042.94 پوائنٹس پرآگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 32664.17 پوائنٹس سے کم ہو کر32635.99 پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 7ارب 22کروڑ 27 لاکھ 3ہزار 547 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 83 کھرب 71 ارب 65 کروڑ 23 لاکھ 90 ہزار 283روپے سے گھٹ کر 83 کھرب 64 ارب 42 کروڑ96لاکھ 86 ہزار 736 روپے ہو گیا ۔