جوبلی مارکیٹ متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے،ثروت اعجاز

122

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ جوبلی مارکیٹ کو توڑ کر ہزاروں تاجروں کا روزگار ختم کردیا گیا ہے، جوبلی مارکیٹ متاثرین کو متبادل جگہ دی جائے ،متاثرین کو 6 ماہ کا کرایہ فوری دیا جائے ،لاک ڈاؤن کے بجائے اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا جائے تاکہ فاقوں سے مرنے سے عوام کو بچایا جاسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جوبلی مارکیٹ کے دورے کے موقع پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں لاک ڈاؤن سے کاروباری طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے،مارکیٹیں توڑ کر ان کی زندگیوں سے کھیلا جارہا ہے۔