پیپلز پارٹی نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے،اکرام دھاریجو

117

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے حقیقی معنوں میں صوبہ سندھ کے عوام کی خدمت ہے۔ اپنے دور اقتدار میں نہ صرف نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ہے بلکہ ریکارڈ ترقیاتی کام بھی کرائے ہیں۔ بعض مفاد پرست سندھ سے محبت کا دعویٰ تو کرتے ہیں لیکن اقتدار ملنے کے باوجود انہوں نے سندھ کی کوئی خدمت نہیں کی ۔یہ بات انہوں نے جام ہاؤس عادل پور میں راؤ لقمان اور ان کے ساتھیوں کے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔