حفاظتی انتظامات کے بغیر کانوں کو فوری بند کیا جائے‘ امتیاز شیخ

101

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر توانائی سندھ امتیاز احمد شیخ نے لاکھڑا کوئلے کی کان میں کان کنی کرنے والے3محنت کشوں کے کان میں دب جانے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے امدادی کارروائیوں کے لیے فوری احکامات دیے اور متعلقہ حکام کو فوری موقع پر پہنچنے کی ہدایات دیں اور محکمہ توانائی سندھ کے دفتر میں ہنگامی اجلاس طلب کرکے متعلقہ افسران سے واقعے کی تفصیلات طلب کیں اور غفلت اور لاپرواہی کے ذمے داروں کی نشاندہی کے لیے انکوائری رپورٹ پیش کرنے کے احکامات دیے اور کہا کہ امدادی کارروائیوں میں تیزی لائی جائے اور واقعے میں متاثرہ کان کنوں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے۔وزیر توانائی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے فوری طور پر انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایات دیں اور کہا کہ حفاظتی انتظامات کے بغیر کانوں کو فوری بند کیا جائے اور چیف انسپکٹر کول مائن، حفاظتی انتظامات کو از سر نو چیک کریں اور غفلت اور لاپرواہی برتنے والوں کی نشاندہی کریں۔حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے والی کمپنیوں کی لیز منسوخ کردی جائے۔