منی چینجر کی وین پر فائرنگ و دیگر واقعاقت میں9 جاں بحق

180

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) شہر میں حادثات وپرُ تشددو اقعات میں خاتون سمیت 9افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 11افراد زخمی ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق تیموریہ تھانے کی حدود بفرزون ڈپٹی کمشنر آفس کے قریب 6 ڈاکوئوں نے واردات کے دوران منی چینجر کی ایک وین پر اندھا دھند فائرنگ کر کے دو افراد کو قتل کر دیا اور کیش لوٹ کر 3 موٹر سائیکلوں پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔ اسپتال میں مقتولین کی شناخت 45سالہ مقصود اور 35سالہ شہروز ولد علی نواز جبکہ زخمی کی شناخت 55سالہ امتیاز ولدسراج کے نام سے ہوئی ، پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بن کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک سیکورٹی گارڈ اور ایک کیشیئر شامل ہے۔ واردات 3 موٹر سائیکلز پر سوار 6 ملزمان نے کی، عینی شاہدین کے بیانات پر پولیس ٹیم ملزمان کی تلاش میں روانہ ہو گئی۔ایس ایس پی سینٹرل غلام مرتضیٰ تبسم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بینک کلائنٹ نے 6 ہزار ڈالر اپنے اکاو نٹ میں منگوائے، منی چینج والے بدلے میں کیش لینے بینک آئے تھے، پاکستانی روپے میں رقم 9 لاکھ 85 ہزار روپے تھی، ڈاکوئو ں نے واردات سے پہلے گاڑی پر فائرنگ کی، پہلے کمپنی کے ملازمین کو زخمی کیا اور پھر کیش چھین کر 3 ون ٹو فائیو پر فرار ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ایک سی سی ٹی وی فوٹیج ہمیں ملی ہے جس میں کچھ واضح نہیں، بینک کے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی چیک کر رہے ہیں، کچھ مثبت پیش رفت ہوئی مگر ابھی شیئر نہیں کر سکتے، پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار گٹرباغیچہ کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں ہو گیا ،اسپتال میں متوفی کی شناخت 30سالہ نوید ولد ماجد کے نام سے ہوئی ،سائٹ سپر ہائی وے سپر ہائی وے DHA چڑھائی اترتے ہوئے مزدا ٹرک اور نامعلوم گاڑی میں تصادم میں ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہو گیا،ماڑی پور کے علاقے ماڑی پور روڈ پرانا تھانہ کے قریب ٹریفک حادثے میں70سالہ گل محمد ولد محمد صدیق جاںبحق ہو گیا۔ ڈرگ روڈ اسٹیشن ریلوے ٹریک پر ٹرین سے کٹ کر 35سالہ شخص جاںبحق ہو گیا،جسے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے،سائٹ ایریا میں اے آر وائے آفس ہنیو پارک کمپنی کے قریب ٹرین کی ٹکر سے 55سالہ سلیم ولد پیرمحمد جاںبحق ہو گیا، لانڈھی کھوئی گوٹھ منزل پمپ شادی پاڑہ کے قریب گھر سے ایک خاتون کی لاش برآمد ہوئی، متوفیہ کی شناخت 15 سالہ مومل دختر بخش علی کے نام سے ہوئی،ادھر سچل کے علاقے گلزار ہجری اسکیم 33 ختم نبوت چوک کے قریب گھر سے ایک شخص کی لاش ملی۔ متوفی کی شناخت 46سالہ سچل ولد یار محمد کے نام سے ہوئی، دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے اورنگی ٹاؤن مجاہد کالونی کے قریب فائرنگ 24سالہ وقار احمد ولد نثار احمد زخمی ہوگیا۔