شہید جمال طاہر کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

241

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہید جمال طاہر کی ہمشیرہ اور جماعت اسلامی کے کارکن فرخ راحیل کی والدہ انتقال کر گئیں۔مرحومہ کی نماز جنازہ جامع مسجد عثمانیہ میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں جماعت اسلامی ضلع کورنگی اور علاقہ جات کے ذمہ داران اور برادر تنظیموں کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔