سندھ کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ

577

کراچی: سندھ کابینہ میں تبدیلی کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا، 4وزرا کی حلف برداری کل گورنر ہاؤس میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کابینہ میں بڑے پیمانے پر رد وبدل ہونے کا امکان ہے، سہیل انور سیال ، نثار کھوڑو  اور ہری رام کو کابینہ سے فارغ کیے جانے کا خدشہ ہے، سعید غنی سے محکمہ تعلیم کا قلمدان  لے کر سردار شاہ کو وزیر تعلیم اور سعید غنی کو وزیر اطلاعات بنانے پر غور کیا جارہاہے۔

صوبائی وزیر سندھ ناصرحسین  شاہ سے اطلاعات کا ،اسماعیل راہو سے زراعت کا ، تیمور تالپور سے انفارمیشن اینڈ ٹیکنا لوجی کا  اور جام اکرام سے اینٹی کرپشن کا قلمدان  لے کر معاون خصوصی بنگل خان مہر کو اینٹی کرپشن کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جام خان شورو، گیان چند اور ضیا عباس کو صوبائی وزیر بنایا جائے گا،اسماعیل راہو کو یونیورسٹیز اینڈ بورڈز اور محکمہ ماحولیات کا قلمدان دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مکیش کمار کو وزیر خوراک اور گیان چند کو اقلیتی امور کا قلمدان دیا جائے گا۔

تیمور تالپور کو وزیر جنگلات  اورتنزیلہ قمبرانی کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی برائے آئی ٹی بنایا جائے گا جبکہ منظور وسان کو وزیر اعلیٰ کا مشیر زراعت بنانے کا امکان ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کے 5معاونین خصوصی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریاض شیرازی، رسول بخش چانڈیو، ارباب لطف اللہ کو معاون خصوصی بنایا جائےگا۔

ساجد جوکھیو کو صوبائی وزیر سماجی بہبود بنائے جانے کا امکان ہے اور لیاقت آسکانی اور ایاز مہر کو بھی سندھ کابینہ میں نمائندگی دی جائے گی۔