ملک میں کورونا سے مزید 46 افراد جاں بحق، 4722 نئے کیسز رپورٹ

234

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 46 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 575 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 46 مریض انتقال کرگئے جب کہ 4722 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 47 ہزار 999 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 78 ہزار 595 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 45 ہزار 829 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 699 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 49 ہزار 980 ہے۔ صوبے میں 6 ہزار 69 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 33 ہزار 650 مریض حت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 59 ہزار 321 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 335 ہے۔ صوبے میں 11 ہزار 104 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 33 ہزار 882 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 45 ہزار 862 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 700 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 487 اموات اور 1 لاکھ 36 ہزار 675 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 88 ہزار 676 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 4104 ہے۔ اسلام آباد میں 806 اموات ہوچکیں۔ 83 ہزار 766 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 30 ہزار 749 جب کہ فعال کیسز کی 1356 ہے۔ صوبے میں 328 اموات ہوچکیں۔ 29 ہزار 65 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار 301 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 3242 ہے۔ آزاد کشمیر میں 634 اموات ہوچکیں۔ 21 ہزار 425 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 8 ہزار 391 جب کہ فعال کیسز 878 ہے۔ گلگت بلتستان میں 147 اموات ہوچکیں۔ 7 ہزار 366 مریض صحت یاب ہوئے۔