جماعت اسلامی شہرکے مسائل حل کرسکتی ہے،نجیب ایوبی

242

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی علاقہ لانڈھی غربی حلقہ کے ایریا کے تحت کارکنان کے اعزاز میں بار بی کیو پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے سیکرٹری نجیب ایوبی،پبلک ایڈ کمیٹی ضلع کورنگی کے صدرمحمد شفیق،نائب ناظم علاقہ مولانا محمد ادیس نعمانی،سابق یوسی ناظم نادر علی خان لودھی،محمد کاشف،معروف شاعر اجمل سراج،ناظم حلقہ انیس احمد خان ودیگر نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں،لاک ڈاؤن کے نام پر بے جا تنگ کیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے کراچی کو تباہ وبرباد کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عوام جماعت اسلامی کے ہاتھ مضبوط کرے جماعت اسلامی ہی کراچی کودوبارہ روشنیوں کا شہر بنائے گی۔