عاصم سلیم باجوہ مستعفی ،خالد منصور معاون خصوصی سی پیک امور تعینات

345

اسلام آباد: عاصم سلیم باجوہ نے چیئرمین سی پیک اتھارٹی کے عہدے سے استعفی دیتے ہوئے کہاکہ میں نے 2سال مکمل کرلیے ہیں، خالد منصور کیلیے میری نیک خواہشات ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نے خالد منصور کو معاون خصوصی سی پیک امور تعینات کردیا ہے۔

دوسری جانب معاون خصوصی سی پیک امور تعینات ہونے کے بعدخالد منصور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہاکہ سی پیک کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے،ملکی ترقی سی پیک کے منصوبوں سے جڑی ہوئی ہے۔