عاشورہ ،ایام عزا اور مجالس کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

559

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے عاشورہ ،ایام عزا اور مجالس کے لیے  کورونا ایس اوپیز کے لیے ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ علماء ذاکرین کی مجالس میں شرکت کیلئے کورونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے، مجالس اور جلوسوں میں کم تعداد کی شرکت کو ممکن بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجالس کیلیے آن لائن سیشن کو ترجیح دی جائے،جلوس اور مجالس میں بغیر ماسک کے اجازت نہیں ہوگی، مجالس اور جلوسوں میں کورونا سے بچنے کیلیے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔