مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

608
FILE PHOTO

سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج کا 254 اے اے ہیلی کاپٹر پٹھان کوٹ میں ساگر ڈیم کے قریب گر کر تباہ ہوا، حادثے میں دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔

ایس ایس پی پٹھان کوٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں ساگر ڈیم کے قریب ہیلی کاپٹر گرنے کی اطلاع مقامی لوگوں سے ملی، ریسکیو ٹیمیں جائے حادثے پر موجود ہیں۔

ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا تاہم گرنے کی وجوہات کا تاحال علم نہیں ہو سکا۔ حکام ہیلی کاپٹر گرنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔