رفیق افغان پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے،جماعت اسلامی حیدر آباد

123

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی جنرل سیکرٹریز جماعت اسلامی سندھ عبدالوحید قریشی ، حافظ طاہر مجید ، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد عقیل احمد خان ، نائب امراءعبدالقیوم شیخ ، ڈاکٹر سیف الرحمن ، قاری محمد افضل شاکر، باقر علی نظامانی ، جنرل سیکرٹری ظہیر الدین شیخ اور ڈپٹی جنرل سیکرٹری حیدرآباد عبدالباسط خان نے روزنامہ امت کے چیف ایڈیٹر رفیق افغان کی وفات پر افسوس کا
اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستان سے محبت رکھنے والے پختہ نظریاتی وابستگی پر کاربند صحافی تھے۔ رفیق افغان نے پاکستانی صحافت میں ایک نئے روزنامے کا اضافہ کرکے اپنی قلمی اور انتظامی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ رفیق افغان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات کے لیے دعا مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔