لاک ڈاؤن میں صرف پولیس کا ’’کاروبار‘‘چل رہا ہے، فاروق ستار

252

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تنظیم ایم کیو ایم پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستارنے کہاہے کہ سندھ حکومت کو اگر ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے کا ہنر آتا تو لاک ڈاؤن نہیں ہوتا۔سندھ حکومت نے وہ طریقہ علاج اختیارکیا جو خود سب سے بڑا مسئلہ ہے،اگر کووڈ مار رہا ہے تو لاک ڈاؤن بھی لوگوں کو مار رہا ہے۔ تحریک انصاف کو پتلی گلی سے جانے نہیں دیں گے،لاک ڈاؤن میں سب کاروبار ٹھپ ہے ،اگر کاروبار چل رہا ہے تو متعصب پولیس اور اسسٹنٹ کمشنرز کا چل رہا ہے،کراچی کی نمائندہ جماعتوں کا کمیشن بنا کر شہری سندھ ان کے حوالے کیا جائے۔