پی ڈی ایم کے تحت کراچی میں 13 اگست کو ہونے والا جلسہ مؤخر

345

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے تحت کراچی میں 13 اگست کو ہونے والا جلسہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ ترجمان جے یو آئی (ف) اسلم غوری کے بیان کے مطابق 13 اگست کو ہونے والا جلسہ پی ڈی ایم قیادت نے مؤخر کیاہے۔انہوں نے کہا کہ میاں شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین کی مشاورت پر جلسہ مؤخر کیا گیاہے۔ترجمان جے یو آئی (ف )نے کہا کہ پی ڈی ایم کا جب بھی کوئی جلسہ ہوتا ہے کورونا بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔مرکز کی طرح سندھ حکومت بھی پی ڈی ایم سے خوفزدہ ہے۔حکومت سندھ نے کوروناکو آڑ بنا کر لاک ڈاؤن لگایا،لاک ڈاؤن کی آڑ لے کر سندھ اور مرکزی حکومت کب تک چھپتی رہے گی؟جلسہ کی نئی تاریخ کا اعلان باہمی مشاورت سے بعد میں کیا جائے گا۔