لاک ڈائون کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ کو مال بنانے کے لئے چھوڑ دیا گیا، مرزا عالم بیگ

209

کراچی (پ ر) سندھ حکومت دیہاڑی دار مزدور وں غریب عوام کی مدد کرنے کی بجائے منہ سے نوالہ چھین رہی ہے، سندھ حکومت کی جانب سے 8 اگست تک صوبے میں لاک ڈاؤن کے فیصلے کومستردکر تے ہوئے کہاکہ 8 اگست تک صوبے میں پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو لاک ڈائون کی آ ڑ میں مال بنانے کیلئے سڑکوں پر چھوڑدیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار معروف سماجی رہنما مرزا عالم بیگ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ جلد از جلد اپنی ویکسین کرائیںتاکہ وبا سے چھٹکارا پا یاجاسکے۔