افغان صدر نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا

319

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو امن اور ترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے دیا ہے۔

صدر اشرف غنی نے کابینہ کے پہلے ڈیجیٹل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبان ہمارے مستقبل کو ماضی جیسا بنانا چاہتے ہیں، طالبان کی طرف سے جنگ بندی تک انہیں امن عمل میں شامل نہیں کریں گے۔

افغان صدر نے کہا کہ طالبان امن مذاکرات پر مسلسل جھوٹ بول رہے ہیں، اگلے 6 ماہ میں افغانستان میں سیکیورٹی صورت حال میں بہتری آئے گی۔

اشرف غنی نے کہا کہ افغان شہری کچھ حصوں میں حکومت سے خوش نہیں ہیں، آئین کو صحیح طریقے سے نافذ کر کے لوگوں کو مطمئن کریں گے۔