لاک ڈاﺅن لاکھوں لوگوں کا معاشی قتل ہے، کاشف شیخ

113

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری کاشف سعید شیخ نے کراچی سمیت سندھ بھر میں 8اگست تک لاک ڈاﺅن کے اعلان کو عوام کا معاشی قتل اور دیہاڑی دار مزدور، متوسط طبقے پر حکومتی ڈرون حملہ قراردیا ہے، انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز اور تاجروں کو اعتماد میںلے کر فیصلے کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ ایک ہفتے کے لاک ڈاو¿ن کے نتیجے
میں کراچی کے تاجروں کا 50 ارب کا نقصان اور لاکھوں لوگوں کے چولہے ٹھنڈے ہوجائیں گے، لاک ڈاﺅن کا فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وزرا اور ارب پتی مشیر محلوں میں بیٹھ کر لاک ڈاو¿ن کے فائدے بتانے کے بجائے دیہاڑی دار مزدوراور کم اجرت والوں کے لیے مالی پیکج کا اعلان، ویکسینیشن کے لیے مناسب سہولیات اور اسپتالوں میں ضروری اشیا کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو ویکسین لگوانے کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر رسوا نہ ہونا پڑے۔ سندھ حکومت کے حالیہ فیصلے سے ملک کی معاشی شہ رگ کراچی مفلوج جبکہ لاکھوں لوگ فاقہ کشی پر مجبور ہوچکے ہیں۔