کورونا ویکسی نیشن کے مرکز پر عوام کا رش،ایس او پیز نظر انداز

111

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) کورونا ویکسی نیشن کے لیے مرکز پر عوام کا رش، ایس او پیز نظر انداز، سینکڑوں مرد وخواتین سماجی فاصلے کے بغیر لائنوں میں لگے رہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے مسلسل عوام پر دباو ڈالا جارہا ہے کہ وہ فوری ویکسی نیشن کرائیں جس کے باعث ویکسی نیشن سینٹرز پر رش بڑھ گیا ہے اور مردوخواتین کی طویل قطاریں لگی ہوئی ہیں لوگ کئی کئی گھنٹے لائنوں میں لگ رہے ہیں جس کے باعث خواتین کو سخت دشواری کا سامنا ہے اور اس دوران ایس او پیز کو بھی فالو نہیں کیاجارہا۔ حکومت سندھ کی جانب سے کورونا اور ویکسی نیشن نہ کرانے کے حوالے سے خوف تو پیدا کیاجارہاہے لیکن اس پیمانے پر انتظامات نہیں ہیں جس سے عوام میں شدید اشتعال پایا جارہاہے ۔