جمعیت علمائے اسلام نے لاک ڈائون کا فیصلہ مستر دکردیا

268

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جمعیت علمائے اسلام نے سندھ حکومت کی جانب سے یکم تا 8 اگست لاک ڈان کے فیصلے کو مسترد کردیا۔ لاک ڈاؤن سے شہر میں بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔ دہاڑی دار اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کیلیے خودکشی کا پیغام ہے۔سندھ حکومت لاٹھی گولی کی سرکار بننا چاہ رہی ہے۔ ایس او پیز کے تحت کاروبار کھلا رکھاجائے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر زیادہ سے زیادہ عمل کرکے ہی وبا سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں ، حکومت اپنی کرپشن روک کر ویکسینیشن پر توجہ دے۔ ان خیالات کا اظہار جمعیت علمائے اسلام سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ راشد محمود سومرو، مولانا عبدالکریم عابد، محمد اسلم غوری ، مولانا محمد غیاث اور سمیع سواتی نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈاؤن کا اعلان عوام کا معاشی قتل عام ہے جس سے شہر میں بے روزگاری کا نیا طوفان آئے گا۔ حکومتی اقدام سے دہاڑی دار اور یومیہ اجرت والے مزدوروں کیلیے خودکشی کا پیغام ہے۔انہوں نے کہا کہ 3کروڑ آبادی والے شہر میں ویکسین لگانے پر حکومت توجہ کیوں نہیں دے رہی‘ لاک ڈائون کا فیصلہ عوامی مفاد میں نہیں‘ فی الفور واپس لیا جائے۔