برطانیہ: اپنے 8 ہفتے کے بچے کو قتل کرنے پر ماں گرفتار

564

لندن: ایک ماں پر اپنے آٹھ ہفتے کے بچے کے قتل اور اپنی 2 سالہ بیٹی کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

29 سالہ ریلوکا ٹیگانی بیلفاسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہونگی جہاں مندرجہ بالا الزامات پر سماعت ہوگی۔

پولیس سروس نارتھ آئرلینڈ نے کہا ہے ریلوکا پر اپنے 8 ہفتے کے بچے کا قتل اور اس کے بعد اپنی 2 سالہ بیٹی کے اقدامِ قتل کا الزام عائد کیا جاچکا ہے۔

پی ایس این آئی کے چیف انسپکٹر کرس ملر نے کہا: ‘اس واقعے کے دوران زخمی ہونے والا تیسرا کمسن بچہ اسپتال میں موجود ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔”

انہوں نے مزید کہا: ‘میں جائے وقوعہ پر مقامی افراد کی بروقت اطلاع ہر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اس المناک واقعات کی تحقیقات جاری ہیں اور میں یہ اپیل کرتا ہوں کہ جس کے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات ہیں تو وہ ہم سے رابطہ کریں۔’