حلیم عادل شیخ میرپورماتھیلو کی عدالت میں پیش

132

کراچی (آن لائن) اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میرپورماتھیلو کی عدالت میں پیش، اپوزیشن لیڈر پر ضمنی الیکشن کے دوران مقدمہ درج کیا گیا تھا،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ مقامی پارٹی رہنماو¿ں، وکلا رہنماو¿ں کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ میرپورماتھیلو اور روہڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں مفرور نہیں ہوتے،گھوٹکی الیکشن میں بلاول زرداری اور مراد علی شاہ نوٹوں کے بنڈل لیکر گھوم رہے تھے، سردار علی گوہر مہر کی زندگی انہوں نے تنگ کردی تھی،میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے یہاں آیا تھا، مجھ پر بھی سندھ حکومت نے کیس بنادیا تھا، سندھ کا پیسہ کشمیر الیکشن پر پی پی نے خرچ کیا، بلاول زرداری نے پانچ پانچ کروڑ ایک ایک امیدوار کو کشمیر الیکشن کے لیے دیے، بلاول زرداری، ناصر شاہ اور دیگر وزراءنوٹوں کا بیگ بھر کر وزیراعلیٰ کے جہاز میں کشمیر پہنچے تھے، کشمیر سے فارغ ہونے کے بعد کل ان کا سیالکوٹ سے بھی صفایا ہوگیا، ن لیگ کا لاہور الطاف حسین کا کراچی سے صفایا ہوا اب سندھ سے پیپلزپارٹی کا صفایا ہوگا۔