ڈاکٹرارباب غلام رحیم سندھ کی ترقی میں اہم کردا ر ادا کرینگے

117

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) پاکستان تحریک انصاف کی زیلی تنظیم انصاف ویلفیئرونگ نواب شاہ میرپورخاص ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عبدالغفار نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو وزیراعظم پاکستان کا معاون خصوصی برائے سندھ امور مقرر کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم ایک باصلاحیت ، ایماندار شخصیت کے حامل ہیں انتظامی لحاذ سے جو انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ کے عہدے پر ہوتے ہوئے سندھ کی ترقی کے لیے کام کیے ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی جبکہ سندھ میں پیپلز پارٹی نے کئی دہائیوں سے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے اور عوامی مسائل حل کرنے کے بجائے پیپلز پارٹی کے منتخب نمائندوں نے اپنی املاک بنائیں اور عوام کو سوائے مایوسیوں اور محرومیوں کے کچھ نہیں دیا شہر کھنڈرات کا نمونہ پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے آج عوام پیپلز پارٹی سے مایوس ہو چکے ہیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے سندھ پر توجہ دینا اور سابق وزیر اعلیٰ سندھ ڈاکٹر ارباب غلام رحیم کو سندھ میں اپنا معاون خصوصی مقرر کرنے سے سندھ میں بھی تبدیلی کے آثار نمودار ہونا شروع ہو چکے ہیں اور ان شاء اللہ ارباب غلام رحیم کی بصیرت اور ان کے جرأت مندانہ اقدامات سے سندھ میں پی ٹی آئی مضبوط اور منظم ہونے کے ساتھ ساتھ مقبولیت میں اضافہ ہو گااور پیپلز پارٹی کے عوام میں خود ساختہ سحر کا خاتمہ اور آئندہ 2023ء کے عام انتخابات میں ملک بھر کی طرح میں سندھ میں بھی پی ٹی آ ئی کی حکومت بنے گی۔