سعودی وزیر خارجہ کی فرانسیسی ہم منصب سے ملاقات

181
پیرس: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل السعود فرانسیسی ارکانِ سینیٹ کے ساتھ تبادلہ خیال کررہے ہیں‘ چھوٹی تصویر ہم منصب لودریاں سے ملاقات کی ہے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ سے ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کے لیے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ بات چیت کے دوران شراکت داری کی مضبوطی کے لیے مواقع تلاش کیے ۔ اس دوران اہم پیش رفت، امن و سلامتی کے حصول اور اسے برقرار رکھنے کے لیے تعاون کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی۔ بین الاقوامی خبررساں اداروںکے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے پیرس کے دورہ کے دوران فرانسیسی سینیٹ کے ارکان سے بھی ملاقات کی تھی۔