اینٹی کرپشن افسران خود کووقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کریں، جام اکرام

104

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی و محکمہ امداد باہمی جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ صوبے بھر سے کرپشن کے خاتمے اور خاص کر وائٹ کالر کرائمز سے نمٹنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کو اپنے آپ کو وقت کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات گزشتہ روز انہوں نے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران کے لیے منعقدہ دو روزہ ٹریننگ پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا کہ افسران کی تربیت سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ افسران اپنی صلاحیتوں کو جوڈیشل نقط نظر سے بہتر بنائیں۔