سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا

222

کراچی (آن لائن)سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس 29 جولائی کو ہوگا۔ذرائع سندھ حکومت کے مطابق کراچی میں احتجاج اور دھرنوں کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کا فیصلہ کرلیا ہے۔احتجاج اور دھرنوں کو روکنے کا معاملہ اپیکس کمیٹی اجلاس کے ایجنڈا میں شامل کرلیا گیاہے۔صوبائی اپیکس کمیٹی اجلاس 29جولائی کو شیڈول ہے۔وزیراعلی مراعلی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں کورکمانڈر کراچی ڈی جی رینجرز شریک ہونگے۔ ریاست مخالف عناصر کے خلاف کارروائی کا معاملہ بھی کمیٹی اجلاس میں زیر غور آئےگا ۔