حالات معمول پر آنے کے بعد کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کردیں گے،بھارت

173

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت نے واضح کیا ہے کہ حالات معمول پر آنے کے بعد مناسب وقت پر ہی جموں و کشمیر کا ریاست کا درجہ بحال کیا جائے گا۔ جرمن ٹی وی کے مطابق بھارتی وزارت داخلہ نے اپنے مختصر سے بیان میں کہاکہ حکومت نے ریاستی آئین کو تبدیل کرنے اور اسے تقسیم کرنے کا جو فیصلہ کیا تھا وہ نہ صرف ملک بلکہ خطے کے بھی مفاد میں ہے۔ کشمیر سے متعلق ہی بی جے پی کے ایک رہنما کے سوال کے جواب میں کہا گیا کہ اس برس کشمیر میں شدت پسندانہ کارروائیوں میں تقریبا 60 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔بھارتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ شدت پسندی کے خلاف حکومت نے سخت پالیسی اپنا رکھی ہے،اس لیے سیکورٹی کو مضبوط کرنے، محاصروں اور سرچ آپریشن میں وسعت دینے اور سختی کرنے جیسے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں تاکہ شدت پسند تنظیموں سے موثر طریقے سے نمٹا جا سکے۔