پیٹرول کا بحران حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے‘اعجاز قادری

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مضبوط دفاع اور طاقتور فوج ملکی سلامتی و دفاع کی ضامن ہے، اداروں کو مضبوط اور معاشی استحکام ترقی کیلیے لازم و ملزوم ہیں، حکومت معاشی پالیسیوں کو جدید تقاضوں کے ہم آہنگ بنائے غریبوں کو ریلیف روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کو ختم کیا جائے، پاکستان اللہ عزوجل کی عظیم نعمت ہے، حکمران بحرانوں کا خاتمہ کریں، چینی، آٹا، گھی، تیل کے ساتھ اب پیٹرول کا بحران حکمرانوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، عوام کو بتایا جائے ان بحرانوں کو قانون کی گرفت میں کیوں نہیں لایا جارہا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ملیر اور کورنگی کے ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاکر نئی نسل کی زندگی کو محفوظ بنائے، خوشحال پاکستان کے لیے تعلیم، صحت عدل و انصاف کے نظام کو اسلامی طرز پر بنانا ہوگا، انتہا پسندی کے خاتمے کیلیے ہمیں ایک ہوکر کام کرنا ہوگا، اتحاد و یکجہتی کی طاقت سے ہی اسلام و ملک دشمن قوتوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔