حلیب فوڈز کا ملازمین کے لیے کوویڈ ویکسینیشن ڈرائیو کا انعقاد

313

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان میں پیشہ ورانہ ڈیری اینڈ بیوریجز پروسیسر حلیب فوڈز لمیٹڈ نے اپنے ملازمین کے لیے ویکسینیشن ڈرائیو کا انعقاد کیا۔ حکومت پنجاب کے تعاون سے ریموٹ ویکسینیشن یونٹ کا انتظام کیا گیا۔ یہ اقدام کوویڈکے خلاف لڑنے کے لیے ایچ ایف ایل کارپوریٹسوشل رسپانسبلٹی کے ایجنڈے کے تحت لیا گیا ہے۔ ویکسینیشنکا عمل موثر اور منظم انداز میں چلایا گیا، جس کے نتیجے میں ملازمین کی کامیاب ویکسینیشن ہوئی۔ ویکسینیشن ڈرائیو پر گفتگو کرتے ہوئے ، سی ای او، حلیب فوڈز سید مظہر اقبال نے کہا، ”ہم محکمہ صحت پنجاب کے پیرا میڈک عملہ کے ساتھ ویکسینیشن خدمات پیش کرنے پر شکر گزار ہیں۔ حلیب فوڈز ہمیشہ سے اپنے ملازمین کی صحت اور حفاظت کا خاص خیال رکھتا ہے۔