سونے کی فی تولہ قیمت میں500روپے کمی

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر) عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں13ڈالرز کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی اونس قیمت1796ڈالر کی سطح پر ریکارڈ کی گئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باعث مقامی سطح پر سونے کی قیمت500روپے کمی سے1لاکھ9ہزار350، روپے رہی ۔