اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے،مولانا فضل الرحمن

408
مولانا فضل الرحمن کی کال کے بعد ملک بھر کی اہم شاہراہوں پر دھرنا دے دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اطراف کی سڑکوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کو انتخابی عمل سے لاتعلق کیا جائے، اسٹبلشمنٹ کے انتخابی عمل سے دور ہو جانے کے بعدہی شفاف الیکشن کی ضمانت مل سکتی ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  سقوط ڈھاکہ کی طرح سقوط کشمیر کی بنیاد پڑتی نظر آ رہی ہے دھاندلی کی پیداوار حکومت سے انتخابی اصلاحات یا منصفانہ الیکشن کی ضمانت ملنے کی توقع نہیں ۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ  حزب اختلاف کی قیادت خود باہمی مشاورت سے اصلاحات کے حوالہ سے بنیادی اصول متعین کرے اور اس کے نفاذ بارے تجاویز بھی طے کرے۔