ملک میں کورونا سے مزید 39 افراد جاں بحق، 3262 نئے کیسز رپورٹ

281

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 39 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 87 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 39 مریض انتقال کرگئے جب کہ 3262 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی
تعداد 10 لاکھ 11 ہزار 708 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 59 ہزار 899 ہے۔ اب تک 9 لاکھ 28 ہزار 722 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار 245 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 39
ہزار 199 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 840 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 24 ہزار 206 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 53 ہزار 695 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 11 ہزار 509 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 964 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 31
ہزار 222 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 42 ہزار 139 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 610 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 423 اموات اور 1 لاکھ 35
ہزار 106 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 85 ہزار 947 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2430 ہے۔ اسلام آباد میں 796 اموات ہوچکیں۔ 82 ہزار 721 مریض صحت
یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 29 ہزار 681 جب کہ فعال کیسز کی 1326 ہے۔ صوبے میں 326 اموات 28 ہزار 29 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 23 ہزار 203 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2113 ہے۔ آزاد کشمیر میں 614 اموات ہوچکیں۔ 20 ہزار 476 مریض صحت
یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 7 ہزار 798 جب کہ فعال کیسز 712 ہے۔ گلگت بلتستان میں 124 اموات ہوچکیں۔ 6 ہزار 962 مریض صحت یاب
ہوئے۔