کویت میں امریکی سفارتکار نے خودکشی کرلی

180

کویت سٹی (آئی این پی) کویت میں ایک امریکی سفارتکار نے اپنے سر پر گولی مار کر خودکشی کر لی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفارتکار صوبہ حولی کے علاقے بیان میں سفارتخانے میں سیکورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا اور اس کی لاش باتھ روم سے ملی۔ سفارتکار کی شناخت بھارتی شہری کے طور پر ہوئی، امریکی حکام نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے۔