وفاقی اردو یونیورسٹی، انتظامیہ اپنی مدت بڑھانے کیلیے سرگرم

192

کراچی (آن لائن)وفاقی اردو یونیورسٹی میں قائم مقام انتظامیہ مستقل وائس چانسلر کے تقرر میں تاخیری حربے استعمال کر کے اپنی مدت کو بڑھانے کے لیے ایک بار پھر سرگرم ہو گئی۔اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کی قائم مقام انتظامیہ نے مستقل وائس چانسلر کے عہدے کے لیے منتخب ہونے والے 5 نام اور ان کے کوائف سینیٹ کے ایجنڈے میں شامل نہیں کیے جس کے باعث 27 جولائی کو طلب کیا جانے والا سینیٹ کا اجلاس متوقع طور پر لاحاصل ہو سکتا ہے۔ اس سے قبل یونیورسٹی کے سینئر پروفیسر زاور موجودہ رئیس کلیہ سائنس ا ور کلیہ آرٹس ڈاکٹر محمد زاہد اور ڈاکٹر ضیاالدین کی جانب سے سرچ کمیٹی کے خلاف سندھ ہائی کور ٹ میں کیس داخل کروایا گیا تھا، بعدازاں مورخہ 28 اپریل 2021ء کو سندھ ہائی کورٹ نے CP.No.D-5205 کے تحت مقدمہ میں فیصلہ سناتے ہوئے سرچ کمیٹی کو 30 دن کے اندر مستقل وائس چانسلر کے 5 ناموں کو سینیٹ میں پیش کرکے مستقل وائس چانسلر کا تقرر کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ اس دوران قائم مقام انتظامیہ نے آ ٹھ سال سے زیر التوا -04 سلیکشن بورڈ کی جلد از جلد تکمیل کے لیے، مستقل وائس چانسلر کے انتخاب کے لیے طلب کیے جانے والے سینیٹ کے اجلاس میں تاخیری حربے استعمال کرنا شروع کیے۔ متعدد اراکین سینیٹ کی جانب سے مطالبہ سامنے آنے کے بعد 24 جون 2021ء کو صدر پاکستان اور یونیورسٹی کے چانسلر کی جانب سے سینیٹ کا اجلاس طلب کرنے کے سلسلے میں ڈپٹی چیئرسینیٹ کو ہدایت جاری کی کہ سینیٹ کا اجلاس منعقد کرواکر مستقل وائس چانسلر کا تقرر کیا جائے