ساحل پر پھنسے بحری جہاز کورواں کرنےکیلیے پاک بحریہ متحرک

335

کراچی: ساحل پر پھنسے بحری جہاز کورواں کرنے کے لیے نیشنل میری ٹائم ڈیزاسٹر کنٹنجنسی پلان فعال کردیاگیا، آلودگی کے خطرات سے نمٹنے کیلیے نیشنل کنٹنجینسی پلان  کی فعالی کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جہاز سے تیل کے ممکنہ رساؤکے پیش نظر تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں،اس حوالے سے جہاز کا جائزہ لیا جارہاہے، جہاز  اور عملے کی حفاظت پاک بحریہ کے سپرد ہے۔

دوسری جانب ساحل پر گذشتہ 5روز سے پھنسے بن بُلائے بحری جہاز کے مسئلے پر متعلقہ محکمے کے افسران سرجوڑ کر بیٹھ گئے، ساڑھے 22سوٹن وزنی جہازمیں کیا ہے اس حوالے سے کے پی ٹی نے کوئی آفیشل پریس ریلیز جاری نہیں کی ہے۔

لیکن کے پی ٹی حکام کا کہنا تھا کہ جہاز پر کمیکلز یاجراثیم کش ادویات نہیں،سنگاپور کی کمپنی نے جہاز نکالنے کیلیے سالویج کمپنی سے رابطہ کیا ہے جو آکر رسیکیو کرے گا۔