چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث فاقہ کشی کا عالم ہے، ملازمین لاکھڑا پاور ہائوس

92

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لاکھڑا پاور ہاؤس کی غیر قانونی بندش اور چار ماہ سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی کیخلاف ملازمین نے اقبال خان، نوید عباسی، اعظم خان، مظہر ملاح ودیگر کی قیادت میں پاور ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اورپاور ہاؤس کا گیٹ بند کر کے ہائی وے بلاک کردی۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چار ماہ سے تنخواہ کی عدم ادائیگی کے باعث فاقاقہ کشی کا عالم ہے تمام وفاقی اداروں کی جانب سے ایل ڈی آر اے الاؤنس دیاجاچکا ہے پر ہمیں نہ تو الاونس دیا گیا بلکہ تنخواہ بھی بند ہیں جبکہ کتنے عرصے سے لاکھڑا پاور ہاؤس بند کیا ہوا جسے فوری طور پر کھولا جائے ۔