گلشن اقبال میں لڑکی کی پرُاسرار موت معما بن گیا

78

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)گلشن اقبال میں 16سالہ لڑکی پرُاسرار پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی جب کہ گلستان جوہر میں23 سالہ نوجوان رہزنوں کی فائرنگ سے زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع ایک گھر کی چھت سے 16سالہ لڑکی ثمینہ دختر بادشاہ گل کی لاش برآمد ہوئی جس کی موت سینے پر لگنے والی گولی سے ہوئی تھی واقعہ کی اطلاع پر گلشن اقبال پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اسپتال منتقل کیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا تھا کہ اس کی موت نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے ہوئی تاہم اسپتال میںلاش کے معائنے میں انکشاف ہوا کہ لڑکی کو سینے پر انتہائی قریب سے گولی لگی ہے،سینے پر جس جگہ گولی لگی وہاں سیاہ دھبہ بھی ہے، مکمل تحقیقات کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی،پولیس کے مطابق اب اس بات کی تفتیش کی جارہی ہے کہ معاملہ قتل کا ہے یا خودکشی، کیونکہ جہاں سے لاش ملی وہاں نائن ایم ایم پستول کا ایک خول بھی تھا، جوہر بلاک 6 میں موسمیات چورنگی کے قریب مسلح رہز نوں نے 23سالہ اظہرجاوید ولد جاوید اختر سے اسلحے کے زور لوٹ مار کی کوشش کی اورمزاحمت کرنے پر اسے گولی مار کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔