۔ 60 ہزار ٹن آلائشیں لینڈ فل سائٹ منتقل کرنے کادعویٰ

59

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ عید کے تینوں دن اور مجموعی طور پر جمعہ کی شام 4 بجے تک تقریباً 60600 ہزار ٹن (ساٹھ ہزار چھ سو ٹن)آلائشیں و کچرا لینڈ فل سائٹ منتقل کیا گیا ہے جبکہ آلائشیں محفوظ طریقے سے ٹرنچز میں مدفون کی گئیں۔ آلائشیں اٹھانے کا آپریشن رات تک جاری رکھنے کافیصلہ کیا گیاہے۔