سعودی عرب کی بیرون ملک جانے والوں پر نئی شرط عائد

381

سعودی عرب نے بیرون ملک جانے کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے کی شرط کا ‏اعلان کر دیا۔

عرب میڈیا کے مطابق وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ مملکت سے باہر جاتے ہوئے ہر شہری کے لیے ‏ویکسین کی دونوں خوراکیں لینا لازمی ہو گا۔

وزارت داخلہ کے عہدیدار کا کہنا ہے کہ یکم محرم 9 اگست سے کسی بھی شہری کی بیرون ملک ‏روانگی کورونا کی دو ویکسین سے مشروط ہو گی۔

مقررہ تاریخ کے بعد اس وقت تک کوئی بھی شہری بیرون ملک نہیں جا سکے گا جب تک ویکسین ‏کی دونوں خوراکیں نہ لے لی جائیں۔

بیان کے مطابق اس پابندی سے12 برس سے کم عمر بچوں کو مسثنی قرار دیا گیا ہے بشرطیکہ سفر ‏سے قبل سعودی سینٹرل بینک سے منظور شدہ میڈیکل انشورنس پالیسی پیش کریں جس میں ‏کورونا سے خطرات کو کور کیا گیا ہو۔

رجمان وزارت داخلہ کرنل طلال الشلھوب نے اعلان کیا کہ یکم اگست سے ‏ویکسین نہ لگوانے والوں ‏کے سرکاری و نجی اداروں سمیت تجارتی مراکز، مالز، اسکولز اور دیگر ‏مقامات میں داخلے کی ‏اجازت نہیں ہو گی۔

ہفتہ وار پریس کانفرنس میں ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم اگست سے عوامی مارکیٹوں، ‏‏سرکاری و نجی دفاتر میں داخلے کی بنیادی شرط ویکسینیشن ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال مملکت میں مقیم ایسے غیرملکیوں پر کوئی جرمانہ نہیں جنہوں نے ‏‏ویکسین نہیں لگوائی تاہم مقررہ ایس او پیز پر عمل کرنا ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔