برطانیہ اور آئرلینڈ میں دوڑ کے 4 ہزار گھوڑوں کو قتل کیے جانے کا انکشاف

165

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور آئرلینڈ میں 2019ء کے بعد دوڑ کے لیے تربیت یافتہ 4ہزار گھوڑوں کو قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریس سے ریٹائر ہونے والے ان گھوڑوں کو ہلاک کرنے کے لیے فائرنگ کی گئی،جو جانوروں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ برطانوی ہارس ریسنگ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ وہ گھڑ دوڑ کے دوران اعلیٰ معیار کی دیکھ بھال کرتے ہیں،تاہم اس حوالے سے سامنے آنے والے واقعات پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔