امین گنڈا پور کی ذوالفقار بھٹو کیخلاف گستاخی قابل مذمت ہے،مرتضیٰ وہاب

115

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ہم وفاقی وزیر امین گنڈا پور کی ذوالفقار علی بھٹو کے خلاف گستاخی کی مذمت کرتے ہیں۔ذوالفقار علی بھٹو نے پہلی بار کشمیر کا مقدمہ عالمی سطح تک پیش کیا اور کشمیر کے مقدمے کے لیے امین گنڈا پور جیسے شخص کا تقرر کیا جائے گا جس کو نہ تاریخ کا پتا ہے اور نہ اخلاقی اقدار کا علم ہے؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سندھ اسمبلی بلڈنگ کے کمیٹی روم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ امین گنڈا پور کو شرم آنی چاہیے کیونکہ کشمیر کا مقدمہ بلاول بھٹو لڑ رہے ہیں اور ماضی میں بھی کشمیر کا مقدمہ صرف پیپلز پارٹی نے لڑا ہے۔ 25 جولائی کو ان شاء اللہ پیپلز پارٹی کی جیت ہوگی،سلیکٹرز اپنی پسند کے لوگ ہم پر مسلط نہیں کرسکیں گے۔