سینئرصحافی ،شاعروادیب شہزاد اعظم انتقال کرگئے

128

 

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جدہ میںادبی تقریبات کی رونق، اردونیوز (جدہ) کے ادبی صفحہ کے مدیر، سینئرصحافی ، شاعروادیب شہزاد اعظم کراچی میں انتقال کرگئے ۔شہزاد اعظم مرحوم اطہر ہاشمی کے دیرینہ ساتھیوں میںسے تھے، 2برس قبل پاکستان آگئے تھے، گزشتہ سال سے جسارت میں کالم لکھنا شروع کیا ۔ مدیرجسارت مظفراعجاز اور احباب نے مرحوم کی صحافتی اور ادبی خدمات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت اور پسماندگان کو صبرجمیل عطافرمائے۔