جے آئی یوتھ اللہ والا ٹاؤن کورنگی کے تحت فری آئی کیمپ

140

کراچی (پ ر)جے آئی یوتھ حلقہ اللہ والا ٹاؤن کورنگی کے تحت اللہ والا ٹاؤن کورنگی میں فری آئی کیمپ لگایا گیا۔ آئی کیمپ کا افتتاح جے آئی یوتھ ضلع کورنگی کے صدر محمد جنیدخان نے کیا۔اس موقع پر ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں مفت ادویات بھی دی گئیں اور سفید موتیا کے مریضوں کے فیکو آپریشن کی رجسٹریشن بھی کی گئی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جے آئی یوتھ کے صدر محمد جنید خان نے کہا کہ صحت اور تعلیم حکومتوں کی ذمے داری ہوتی ہے لیکن پاکستان میں اب تک ایسے حکمراں ہی اقتدار میں نہیں آسکے جو کہ غریبوں کو مفت علاج معالجہ فراہم کرتے۔ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غربت بیروزگاری کی وجہ سے عام غریب آدمی علاج معالجہ سے محروم ہے۔پاکستان میں ہر سال علاج معالجہ نہ ہونے کی وجہ سے تین لاکھ سے زائد افراد بینائی سے محروم ہوجاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام دیانت دار قیادت کو منتخب کریں۔ دیانت قیادت ہی اقتدار میں آکر غریبوں کو مفت تعلیم اور علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرے گی۔