جماعت اسلامی نظام مصطفی کے نفاذ کیلیے جدوجہد کر رہی ہے، سراج الحق

362

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق کا کہنا ہے کہ آج بھی مادی ترقی اور ٹیکنالوجی کے عروج کا دور ہے مگر لوگوں کا رشتہ اپنے مالک حقیقی سے کمزور ہورہاہے۔

سراج الحق  نے حج اور قربانی کے باسعادت موقع پر امت مسلمہ کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چار ہزار سال گزرنے کے بعد بھی ہر مسلمان سنت ابراہیمی ؑادا کرتے ہوئے یہ عہد کرتاہے کہ ذات باری تعالیٰ کے احکام کی بجا آوری کے لیے وہ ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی پاکستان میں فرسودہ نظام سے چھٹکارا حاصل کرنے اور نظام مصطفی کے نفاذ کے لیے بھر پور جدوجہد کر رہی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ  قربانی کا جذبہ اس عہد کی بھی تائید ہے جس کا حضرت ابراہیم ؑ نے اعلان کیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ یکسو ہو کر اپنا رخ اس ہستی کی طرف کر لیا ہے جس نے زمینوں اور آسمانوں کو پیدا کیا۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھاکہ ضرورت اس امر کی ہے کہ کرہ ارض پر ہر مسلمان اپنے فرض منصبی کو پہچانے اور قرآن و سنت کا امن ، اخوت اور بھائی چارے کا پیغام انسانیت میں عام کرے۔

سرج الحق نے کہاکہ امت مسلمہ کو اس وقت نسب سے زیادہ جس چیز کی ضرورت ہے، وہ اتحاد ہے، اللہ تعالیٰ نے افغان عوام کو سپر طاقت پر فتح دی ہے جو عید قربان کے موقع پر ایک اور باسعادت لمحہ ہے۔