ڈگری، گوٹھ لال بخش رستمانی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل، ملزم گرفتار

100

ڈگری (نمائندہ جسارت) ڈگری پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ گوٹھ لال بخش رستمانی میں نشے میں دھت مانو کولہی نے گزشتہ شب اپنی بیوی رادھا کو کلہاڑی کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، جسے تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تالاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ اطلاع ملنے پر ڈگری پولیس نے ملزم مانو کولہی کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔